• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبرایجنسی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار

خیبرایجنسی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)   خیبر ایجنسی کی خاصہ دار فورس نے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک سمگلر کو ٹرک سمیت گرفتار کرلیا۔ انتظامیہ کے مطابق خاصہ دار فورس نے جمرود میں بھگیاڑی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ٹرک نمبر ٹی اے ایچ 207 کے خفیہ خانو سے کروڑوں روپے مالیت کی 1500 کلو گرام چرس برآمد کرکے پشاور کے رہائشی ٹرک ڈرائیور اعجاز حسین کو گرفتار کرلیا جسے مزید تفتیش کےلئے جمرود حوالات منتقل کردیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والی چرس کو 20 بوریوں میں بند کیا گیا تھا۔ دوسری جانب پولیٹیکل تحصیلدار جمرود شکیل برکی کا کہنا ہے کہ ہمیں پولیٹیکل ایجنٹ خیبر خالد محمود نے سخت احکامات دیئے ہیں کہ علاقے میں ہر قسم کی منشیات کے خلاف جہاد شروع کیا جائے اور اس حوالے سے کسی کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے چاہے اس میں جو بھی ملوث ہو اور اسی پر عمل کرتے ہوئے آج یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply