• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شریف خاندان کے کیسز کو سپریم کورٹ مانیٹر کرے، عمران خان کا بڑا مطالبہ

شریف خاندان کے کیسز کو سپریم کورٹ مانیٹر کرے، عمران خان کا بڑا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ شریف خاندان کے کیسز کو خود مانیٹر کرے۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے کیسز کو مانیٹر نہیں کیا گیا تو جیلیں کھول کر چھوٹے چوروں کو رہا کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے لیے سپریم کورٹ کی رولنگ کا انتظار کر رہے ہیں، عدالت عظمیٰ سے پروٹیکشن چاہتے ہیں، مارچ میں بغیر تیاری کے جاکر پھنس گئے ۔ا س باری ہم تیاری کرکے جائیں گے، یہ میرے لیے جہاد ہے کسی صورت امپورٹڈ، چوروں کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کا صحیح نام سسلین مافیا رکھا تھا، یہ طاقتور کے بوٹ پالش کرتے ہیں کمزور پر ظلم کرتے ہیں، عوام پر وہ شیل برسائے گئے جو دہشتگردوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ڈی چوک پر دھرنا اس لیے نہیں دیا کہ انتشار پھیلنے کا ڈر تھا، عوام ان کے ساتھ نہیں تو یہ الیکشن کرانے سے ڈرتے ہیں، بیرونی سازش کا مقابلہ نہ کیا تو آنے والی نسلیں معاف نہیں کریں گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک بچانے کو جہاد سمجھیں، یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔ ہماری حکومت کو کرپشن کی نہیں بلکہ سازش کے تحت گرایا گیا۔ حکومت گرانے کے خلاف پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسی عوام نہیں نکلی، جیسے ہمارے حق میں نکلی، سازش کرنے والے خود دنگ رہ گئے کہ یہ لوگ کیسے ہمارے حق میں نکلے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا دوستی سب سے کریں گے، امن میں آپ کا ساتھ دیں گے، جنگ میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے۔ میں کیوں دوں امریکا کو اڈے؟ جب ہم ان کے ساتھ تھے، ہم نے اپنے 80 ہزار لوگ شہید کروائے تو واشنگٹن نے ہمارا شکریہ ادا نہیں بلکہ افغانستان کی ناکامی کا ملبہ بھی ہم پر ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہے، انہوں نے کبھی کسی کی جنگ میں شرکت نہیں کی، کسی سے خراب تعلقات نہیں چاہتے ، لیکن کبھی کسی کی غلامی نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کی کبھی کسی نے تحقیقات نہیں کرائی، شادیوں، جنازوں، مدارس پر ڈرون حملے کیے گئے، ہمارے حکمرانوں نے ایک دفعہ بھی آوازبلند نہیں کی، ڈرون حملے، عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پاکستان کیا لندن میں الطاف حسین پر ڈرون حملہ کرسکتا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہندوستان ہمارے ساتھ آزاد ہوا، غلام اور آزاد پالیسی میں فرق ہے، ہندوستان نے کبھی غیر ملکی جنگ میں حصہ نہیں لیا، ڈرون کے خلاف تنہا احتجاج، مارچ کیے، پیسے کے غلاموں نے کبھی احتجاج نہیں کیا اسی لیے انہیں دوبارہ لیکرآئے ہیں۔

مزید کہا کہ روس سے ہم نے30فیصد سستا تیل،گندم لینا تھی، بھارت امریکا کا اسٹرٹیجک پارٹنر اور روس سے سستا تیل لے رہا ہے، بھارت نے فضل الرحمان کی قیمت کم کردی اورہم نے 30 روپے قیمت بڑھا دی، یہ غلامی کا نقصان ہے، سازش کرکے ان کواوپربٹھادیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں کوئی بھی قانون سے بالاترنہیں تھا، ہم ملک میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، جوملک اپنے طاقتور مجرموں کوقانون کے نیچے وہ خوشحال ہوجاتا ہے، جو قوم اپنے طاقتور کو قانون کے نیچے نہیں لاتی وہ تباہ ہوجاتی ہیں،۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق امیر اورغریب ملکوں کے درمیان فاصلے کیوں بڑھ رہے ہیں، غریب ملکوں سے ہر سال 1700 ارب روپیہ سیاستدان چوری، منی لانڈرنگ کر کے برطانیہ جیسے ممالک میں بھیجتے ہیں، یہ صرف پاکستان نہیں تمام غریب ملکوں کا مسئلہ ہے، ان غریب ممالک میں آصف زرداری، شریف خاندان جیسے لوگ بیٹھے ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عمران خان نےکہا کہ شہبازشریف،حمزہ شہباز نے 14ارب ملازمین کے اکاؤنٹس میں بھیجے، دونوں کے خلاف 24 ارب کا کیس تھا، شہبازشریف کوجب سزا ہونے لگی تواسے وزیراعظم بنادیا گیا، یہ جو کچھ ہمارے ملک میں ہوا ایٹم بم سے زیادہ تباہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply