سو لفظ: انسداد منشیات کا عالمی دن۔۔ذیشان محمود

“ہم کیا ایسا اقدام کریں کہ نوجوان نسل اس غلیظ عادت سے پاک ہو جائے۔”
سر! لوگوں کو آگاہی دینی ضروری ہے۔
“چلیں ایک بیانیہ تیار کریں جس میں پُرزور مذمت ہو کہ لوگ ڈر جائیں۔”
جی سر بالکل! کل عالمی یومِ انسداد منشیات بھی ہے۔
“اوہو! یہ تو اور اچھا ہوگیا۔”
جی جی سر!
“بیانیہ میں لکھیں کہ پبلک مقامات، گھروں یا محفلوں میں بیٹھ کر تمباکونوشی سے پرہیز کریں۔”
اوکے سر!
“چلیں میٹنگ ختم کرتے ہیں۔”
پھر وزیر صحت نے آخری لمبا کش لیا۔ سانس روک کر آہستہ آہستہ دھواں چھوڑا اور اپنی سگریٹ قریب رکھی ہوئی ایش ٹرے میں بجھا دی۔

Facebook Comments

ذیشان محمود
طالب علم اور ایک عام قاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply