• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اٹلی جدید ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے آخری مراحل میں

اٹلی جدید ٹیکنالوجی سے کورونا وائرس کو شکست دینے کے آخری مراحل میں

اٹلی میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے کورونا کو شکست دینے کی تیاری اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، اطالوی انجینئرز خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اٹلی کی ایک تھری ڈی پرنٹنگ کمپنی کے انجینئرز ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کی مدد سے خصوصی وینٹی لیٹرز تیار کر رہے ہیں جو مہلک کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے معاون ثابت ہوں گے۔

خصوصی وینٹی لیٹرز کی تیاری میں ’’ڈائیونگ ماسک‘‘ کے علاوہ تھری ڈی پرنٹڈ کی مدد سے تیار کردہ ’’ وینچیوری والوز‘‘ بھی استعمال ہورہے ہیں۔ والوز کو کروناوائرس کے مریضوں کو سانس لینے والی مشینوں سے رابطے میں لایا جاتا ہے۔
البتہ تھری ڈی پرنٹڈ کی مدد سے تیار ہونے والے وینچیوری والوز خصوصی وینٹی لیٹرز میں بھی نصب ہوں گے جو آکسیجن ٹیوب کو اپنے ساتھ جوڑے رکھیں گے۔ مذکورہ پراجیکٹ کروناوائرس سے لڑنے میں اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔

خیال رہے کہ مذکورہ کمپنی ہر 24 گھنٹے کے اندر ایک اسپتال کو 100 کے قریب والوز تیار کرکے مفت میں عطیہ کے طور پر فراہم بھی کررہی ہے۔ اٹلی میں کرونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے ہونے والے اضافے سے نمٹنے میں تھری ڈی پرنٹرز سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply