ہندوستان کی 30 ریاستوں میں لاک ڈاون، 9 ہلاک 471 متاثر

ندوستانی میڈیا کے مطابق ملک کی 30 ریاستوں اوراس ملک کے زیرانتظام کشمیرمیں کورونا وائرس کی وجہ سے پوری طرح سے لاک ڈاون کردیا گیا ہے جبکہ کچھ دیگر ریاستوں نے بھی اپنے کچھ اضلاع میں اسی طرح کی پابندیوں کا اعلان کیا ہے ۔ مرکزی حکومت نے ریاستوں سے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضروری ہوتو اضافی پابندیاں بھی نافذ کی جائیں جبکہ پڈوچیری ، پنجاب اور مہاراشٹر نے تو کرفیو لگانے کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

ادھر تمل ناڈو میں تین مزید مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 471 تک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک 9 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

وزارت صحت کے جوائنٹ سکریٹری لو اگروال نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبھی ریاستی حکومتوں کو لاک ڈاؤن کا سختی سے پیروی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب ہندوستان کے وزیراعظم مودی نے ریاستی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنائیں کیونکہ کئی لوگ ان اقدامات کو سنجیدگی سے نہیں رہے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ لاک ڈاون کو ابھی بھی کئی لوگ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply