• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب ،پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ دینے کیلئے تیار

سعودی عرب ،پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی فنڈنگ دینے کیلئے تیار

پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کیلئے برادر ملک سعودی عرب میدان میں آگیا۔ کتنے پیسوں کی فنانسنگ کی جائے گی ؟ اہم خبر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق قرض بحالی پروگرام کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے شرائط کے پیش نظر دوست ملکوں سے 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے دو ارب ڈالرکی فنڈنگ کا گرین سگنل دے دیا جبکہ وزیرخزانہ 10اپریل کو امریکا جانے سے پہلے یو اے ای کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطہ کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافہ کے مطالبے پر قائم ہے جبکہ سالانہ 900 ارب روپے کی سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔ آئی ایم ایف پٹرولیم لیوی کی مد میں 850 ارب روپے جمع کرنے کے مطالبے پر قائم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پٹرول اور ڈیزل کی امپورٹ کم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے، آئی ایم ایف نےپٹرولیم لیوی اورٹیکسز کا شارٹ فال پورا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply