بھارت میں مسلمان ڈرائیور راتوں رات امیر ہو گیا جس نے آن لائن گیم کھیل کر ڈیڑھ کروڑ روپے جیت لیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع برونی میں شہاب الدین منصوری نامی ڈرائیور نے آن لائن گیم کھیل کر ڈیڑھ کروڑ روپے جیت لیے۔
شہاب الدین منصوری نے 49 روپے والی آن لائن گیم کھیلی، انہوں نے آن لائن فینٹسی کرکٹ لیگ میں ایک ورچوئل ٹیم تشکیل دی جس میں وہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
شہاب الدین نے کہا کہ وہ گزشتہ 2 سالوں سے اس آن لائن گیم پر اپنی قسمت آزما رہے تھے۔
مسلمان ڈرائیور کو انعامی رقم میں سے 20 لاکھ روپے منتقل ہو چکے ہیں جس میں سے 6 لاکھ روپے ٹیکس کی مد میں کاٹ لیے جائیں گے۔
شہاب الدین ایک کرائے کے گھر میں رہتے ہیں تاہم وہ انعامی رقم سے گھر بنانا چاہتے ہیں اور باقی رقم سے کاروبار کرنے کے خواہشمند ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں