• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سابق امریکی صدر کی صاحبزادی ٹفانی ٹرمپ کی ارب پتی لبنانی کیساتھ شادی

سابق امریکی صدر کی صاحبزادی ٹفانی ٹرمپ کی ارب پتی لبنانی کیساتھ شادی

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی ٹفانی ٹرمپ 12 نومبر کو اپنے لبنانی منگیتر مائیکل بولوس سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ 

امریکہ کے مؤقر اخبارات ’میامی ہیرالڈ‘ اور ’پیج 6‘ کے مطابق شادی کی تقریب امریکی ریاست فلوریڈا میں پام بیچ میں واقع ’مار اے لاگو‘ اسٹیٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر منعقد ہو گی۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے چھوٹی بیٹی نے 19 جنوری 2021 کو بولوس سے منگنی کرنے کااعلان کیا تھا۔

ٹفانی ٹرمپ کی شادی 25 سالہ مائیکل بولوس سے ہو رہی ہے جو لبنان میں پیدا ہو ئے تھے لیکن ان کی پرورش نائیجیریا کے شہر لاگوس میں ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل بولوس افریقہ کے زیادہ ترحصوں میں پھیلی ہوئے کئی ارب پاؤنڈز کے کاروبار کے وارث ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان پہلی مرتبہ ملاقات یونان کے جزیرے میکونوس میں ہوئی تھی جس کے بعد انہیں پہلی مرتبہ ایک ساتھ  ستمبر2018 میں ہونے والے نیویارک فیشن ویک کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply