• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تحریک انصاف کوضلعی انتظامیہ نے کل انتخابی ریلی کی اجازت دیدی

تحریک انصاف کوضلعی انتظامیہ نے کل انتخابی ریلی کی اجازت دیدی

ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل (بر وز پیر)زمان پارک سے داتادربار تک انتخابی ریلی کی اجازت دیدی ۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیراعلیٰ کی عدایت پر ضلعی انتظامیہ سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل کی ریلی کی اجازت دیدی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج کی ریلی کل تک ملتوی کرنے کااعلان کیا تھا ۔کل (بروز پیر)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں زمان پارک سے داتادربار تک انتخابی ریلی نکالی جائے گی ۔

ضلعی انتظامیہ کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کی ریلی میں اداروں اور عدلیہ کیخلاف تقاریر کرنے پرپابندی ہوگی ۔

تحریک انصاف نے کل کی انتخابی ریلی کیلئے سیکرٹری داخلہ اور ڈی آئی جی پولیس کو خط لکھ کر سکیورٹی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔ کل کی ریلی کی سکیورٹی کے حوالے سے ایس پی سکیورٹی کے نام بھی خط بھجوادیاگیا۔

خط کے متن کے مطابق کل (پیر)کو ریلی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور شرکا کو سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔آج ہونے والی ریلی کو کل کیلئے ری شیڈول کیاگیا ہے۔کل ہونے والی ریلی کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیاگیاہے۔

ترجمان تحریک انصاف کاخط میں کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹ میں کہا ہے لاہور میں سیاسی سرگرمیوں پرکوئی پابندی نہیں۔الیکشن کم یشن کی جانب سے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ریلیوں پرکوئی پابندی نہیں۔کل ہونے والی ریلی کا روٹ پرانا ہی رہے گا ۔ریلی زمان پارک سے دھرم پورہ اور علامہ اقبال روڈ سے ریلوے سٹیشن پہنچے گی ۔ریلی ریلوےسٹیشن،سرکلرروڈ سے ہوتی ہوئی داتادربار پرختم ہوگی۔

واضح رہے کہ کل تحریک انصاف کی انتخابی ریلی 13 مارچ بروز پیر دوپہر 2 بجے زمان پارک سےسے داتا دربار جائے گی ۔ریلی زمان پارک سے علامہ اقبال روڈ ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار پہنچے گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

صدر تحریک انصاف لاہور امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ ریلی کی قیادت چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کریں گے ۔ ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی نکالی جائے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply