جب عورت محبت کرتی ہے۔۔رابعہ الرَبّاء

جب عورت محبت کرتی ہے
مہکتے ہیں
اس کے انگ کے رنگ سارے
اس کے پور پور سے پھول کھلتا ہے
اس کے من میں اگلتی آبشاریں
وجود کے سیراب سے وجود کے وجود تک کو یوسف بنا دیتی ہیں

جب عورت محبت کر تی ہے
چمکتی ہیں آنکھیں اس کی
کسی چودھویں کے چاند کی مانند
گال گلال سے ہنسی کے سورج چمکتے ہیں
تب دن سنہرے راتیں چاندنی اگلتے ہیں
جب عورت محبت کرتی ہے ۔۔

جب عورت محبت کرتی ہے
اس کو لمس کی خاطر
کسی تعریف ،کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی
وہ پتھر کی صورت نہیں ہوتی
وہ خود سے جاگ جاتی ہے
وہ خود درد اٹھاتی ہے
اور
ہنس کے پار لے جاتی ہے
جب عورت محبت کر تی ہے

جب عورت محبت کرتی ہے
خدا بنا لیتی ہے محبو ب کو اپنے
پوجا ، سجدے ، دھمال ، چڑھاوے
شرک وہ سب کر جاتی ہے
نادان
سولی خود چڑھ جاتی ہے
جب عورت محبت کرتی ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

محبت وہ کب کرتی ہے
وہ عشق کے چالیس پھولوں کو
گجرے ،بالے ، ہار و بندیا
چالیس سنگھار عشق کے سارے
تن سے من و روح نظارے
اس کے دم سے ہیں نرالے
تب عورت محبت کرتی ہے
ہاں
جب عورت محبت کرتی ہے!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply