منزل ڈھونڈ لے گی ہمیں۔۔اُم ابیہا صالح جتوئی

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس پر ہندو بنیے نے برسوں سے غاصبانہ قبضہ جمایا ہوا ہے اور وہاں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔
کشمیری مسلمان ہونے کے ساتھ ساتھ ہماری بقاء کا حصہ بھی ہیں ذکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کو پنجہ استبداد سے آزاد کرانا ہر پاکستانی کی زمہ داری ہے۔
بھارت کشمیریوں کی آواز دبانے کے لئے ظلم وستم کی ہرحد پار کر چکا ہے بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے نکال کر شہید کردیا جاتا ہے معصوم عورتوں کی عصمتیں پامال کی جاتی ہیں اور ننھے پھول جیسے بچوں پر بھی رحم نہیں کیا جاتا اور پیلٹ گنوں کے استعمال سے تمام کشمیریوں کی زندگی کا گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

بھارت اپنے شیطانی ہتھکنڈے استعمال کرکے مظلوموں پر ظلم کرتا ہے اور کشمیر میں خوفناک درندوں کی طرح دندناتا پھرتا ہے لیکن اقوام عالم کے کان پر  جُو ں تک نہیں رینگتی اور غیر مسلم ممالک میں اگر ایک جانور بھی مر جاۓ تو کئی کئی دن تک سوگ منایا جاتا ہے کیا کشمیریوں کا گناہ فقط مسلمان ہونا ہے؟
مسلم خون اتنا سستا کیوں ہے؟؟

انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیر پر ہونے والے مظالم پر کیوں چپ سادھ لیتی ہیں؟؟
مسلم ممالک بھی خواب خرگوش میں مست ہیں جن کو کشمیر کی کوئی پرواہ نہیں۔
مسلمان ایک جسد واحد کی مانند ہیں جب ایک عضو تکلیف میں ہوتا ہے تو پورا بدن اس کی تکلیف میں مبتلا ہوجاتا ہے اور پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جائیں تو دوسرے مسلمانوں کا خاموش بیٹھنے سے بہتر ہے کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنے اور ظلم کا ہاتھ روکنے کے لئے جام شہادت نوش کرلیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے بھارت نے کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے اور لاتعداد فوج اور آر ایس ایس کے غنڈے کشمیر میں داخل کرکے کشمیریوں کو انکے گھروں میں ہی قید کر کے مارا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب کشمیریوں پر جس قدر مظالم کی انتہا کی جاتی ہے آزادی کی تحریک اتنی ہی تیزی سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے کشمیری اپنے حقِ آزادی کے لئے لاکھوں قربانیاں دے چکے ہیں۔
بہت سے نوجوانوں نے بھارتی مظالم سے تنگ آکر قلم کتابیں چھوڑ کر بندوق اٹھائی ہے اپنے حق کے لئے گھر سے نکل پڑے ہیں۔
آزادی کے گلشن کو نوجوانوں کے خون سے سینچا جارہا ہے ،دن بہ دن کشمیریوں کے ولولے،استقامت،جرأت،بہادری اور اتحاد کو مزید تقویت مل رہی ہے۔
بھارت اس خاموش طوفان سے خوفزدہ  ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ جب یہ طوفان اسکی بزدل فوج پر اپنا وار کرے گا تو بہت گہرا گھاؤ لگے گا۔

خدا ان کی مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں کشمیری بھی بے سرو سامانی کی حالت میں گھر سے نکلتے ہیں انکا بھروسہ فقط اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی ذات بابرکت پر ہوتا ہے اور انہیں پختہ یقین ہے کہ اب انکی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ان شاءاللہ عزوجل۔ہم بحیثیت پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور خون کے آخری قطرے تک انکا ساتھ دیں گے کشمیریوں کی آزادی کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت کے ہر ظلم کا حساب لیں گے اور مظلوم کے لئے دفاع کے تمام تر اسباب مہیا کریں گے۔
پاکستان کی شہ رگ کو پاکستان سے کوئی جدا نہیں کرسکتا۔

ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پر ہو
طلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے

Advertisements
julia rana solicitors london

کشمیریوں کے پختہ ارادے،ولولے اور قربانیاں جلد رنگ لے آئیں گی اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑے گی اور کشمیر بنے گا پاکستان ان شاءاللہ عزوجل

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply