آمدِ مصطفیٰ صلوات اللہ علیہ ۔۔۔ مسکین جی

میرا ہر عقلمند بریلوی بھائی دین کے نام پر ہونے والی خرافات کو از دل و جان برا مانتا ہے اور حتی المقدور کوشش کرتا ہے کہ وہ خود بھی ان نت نئے ایجادی دھندوں سے کنارہ کش رہے اور اپنے عزیز و اقارب کو بھی اس سے دور رکھے ۔ جب ان خرافات کی تنقیص میں دیوبندیت و بریلویت ایک پلڑے میں ہیں تو سوال یہ ہے کہ اعتراض کی راہ کہاں سے نکال لی جاتی ہے؟
یہ بات بھی تسلیم شدہ بلکہ حصہ ایمانی ہے کہ حضورۖ کی آمد سے ہر مسلمان ناقابلِ بیان حد تک مسرور ہے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ حقیقت شناس انگریز مورخین نے بھی کئی پہلووں سے آمد مصطفٰی پر شادمانیوں کا قلم پھیرا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری طرف تعیینِ تاریخِ میلاد کے اختلاف کے ساتھ ساتھ نوشتہ ہائے تواریخ کا اس بات پر بھی اجماع ہے کہ آمدِ مصطفٰی ماہ ربیع الاول ہی میں ہوئی ہے۔ تو ان ناقابلِ انکار حقائق کا لب لباب یہی نکلتا ہے کہ خوشی سے سرشار ہر مسلم کا سینہ ہے ۔ کچھ اس خوشی کا اظہار برملا محافلِ ذکر و درودِ پاک کا انعقاد کر کے کرتے ہیں اور کچھ خدا کے حضور مخفی نجی مجلسیں سجا کر نوافل کا اہتمام کرتے ہیں۔ ہمارے دیوبند کے بعضے اکابر سے ایسی مجالس کا انعقاد ثابت بھی ہے۔ آپ امداد اللہ مہاجر مکی کے سوانح دیکھ لیں، ضیاء الرحمان فاروقی شہیدؒ کے عکسی بیانات ہنوز موجود ہیں ۔
پس جب خوشی سے ہر مسلم کا سینہ لبریز ہے تو اختلاف ہائے نا معقول کی کوئی منطقی وجہ سمجھ نہیں آتی۔ بلکہ عقلمندی اسی میں معلوم ہوتی ہے کہ مکتبِ دیوبند بھی اپنی سالانہ محافل و مجالس کی طرح اس جشن کو اس طریق پر منائے جو ان کے ہاں درست ہے۔ کہ اس عمل سے ایک تو عشقِ رسولؐ کے نام پر مروجہ خرافات سے عام عوام محفوظ رہے گی اور دوسرے یہ کہ مکتبِ بریلویت کی طریق میں در آنے والی کوتاہیاں و کمزوریاں نہ صرف نمایاں ہوں گی بلکہ ان کے سد باب پر غور و فکر کی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔

Facebook Comments

عابد علی(مسکین جی)
قلمی نام:مسکین جی فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی پیشہ؛سکرپٹ رائٹر ایٹ فوکس نیوز لیکچرار ایٹ جامعہ الرشید کراچی

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply