دروازے پر دستک ہوئی۔۔۔ ٹک ٹک ٹک
ارے اس وقت کون آگیا؟؟؟
اللہ کے نام پہ دے دے بابا۔۔۔ اس نے صدا لگائی
بابا معاف کرو ۔۔۔۔ابھی کھانا نہیں پکا
کھانے کی کمی نہیں کھانا بہت ہے مجھے کھانا نہیں چاہیئے
چلو اچھا یہ لو دس روپے
پیسہ بہت ہے۔۔۔ پیسہ بھی نہیں چاہیئے
ارے عجیب آدمی ہو ۔۔۔۔۔
Advertisements
روٹی نہیں چاہیئے پیسے نہیں چاہیے تو پھر آخر تمھیں کیا چاہیئے
میں نے زچ ہو کر پوچھا
اس نے ہاتھ جوڑے مسکین سی صورت بنا کر التجائیہ لہجے میں کہا
مجھے ووٹ چاہیئے اللہ کے نام پہ ووٹ دے دے بابا۔۔۔۔
Facebook Comments
کمال است بھائی