• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خوفناک طوفان ارما نے کیریبین جزائر میں تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

خوفناک طوفان ارما نے کیریبین جزائر میں تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)   بحر اوقیانوس میں بننے والے تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان ’’ارما‘‘ نے کیریبین میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں اور فرانسیسی جزیرہ سینٹ مارٹن ملبہ کا ڈھیر بن چکا ہے۔ طوفان سے متعدد عمارتیں اور مکانات تباہ ہونے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں، سینٹ مارٹن سمیت متعدد جزیرے مکمل طور پر تباہ اور ناقابل رہائشی ہوچکے ہیں۔ متعدد علاقے کئی کئی فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے نقل و حرکت ناممکن ہوگئی ہے۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ سینٹ مارٹن کا ہوائی اڈہ بھی ناقابل استعمال ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ بدھ کو طوفان کا نشانہ بننے والے جزیرے باربودا کے وزیراعظم گیسٹن براؤنی نے کہا ہے کہ تباہی اتنی زیادہ ہوئی ہے کہ اب یہ جزیرہ رہائش کے قابل نہیں رہا جبکہ فرانس کے زیرِ انتظام جزیرے سینٹ مارٹن میں حکام نے بتایا ہے کہ وہاں 95 فیصد عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔ طوفان ٹکرانے کے بعد امریکی جزیرے پورٹو ریکو میں شدید بارشیں ہوئیں اور طوفانی ہوائی چلیں جب کہ 30 لاکھ سے زائد افراد کو بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ صورتحال کئی دن تک برقرار رہے گی۔ کیبریبئن جزائر پر ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ محفوظ پناہ گاہوں میں ہی رہیں۔حکام کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے جب کہ بے گھر ہونے والے افراد بھی کھلے آسمان تلے پریشانی کے عالم میں بیٹھے ہیں۔ بعض جزیروں پر مقیم آبادی سے تمام رابطے منقطع ہوگئے ہیں جس کے باعث وہاں لوگوں کی جان و مال کے حوالے سے سخت خدشات پائے جاتے ہیں۔ بہاماس کے وزیر اعظم نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے انخلا کی تیاری کا اعلان کیا ہے اور لوگوں کو جہازوں کے ذریعے جنوب مشرقی جزائر میں لے جایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply