امدادی رقم کہاں گئی؟، لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟، اداکارہ ارمینہ خان نے حکومت پر پھٹ پڑیں۔
کینیڈین نژاد پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکارہ ارمینا خان نے گزشتہ روز ٹویٹ کے ذریعے حکومت کے سامنے سوالات اٹھائے ہیں۔
پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جمع کی جانے والی رقم کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئے ارمینہ خان نے حکمرانوں سے پوچھا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے ارمینا خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا: اس امداد سے 2005 کے زلزلے کی طرح کرپٹ لوگوں کی جیبیں بھری جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 1300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں، سیلاب متاثرین میں گیسٹرو کا مرض وبائی شکل اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں