• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر پر لے آئے ہیں، عابد شیر علی

ملک میں بجلی کا شارٹ فال صفر پر لے آئے ہیں، عابد شیر علی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت بجلی کا شارٹ فال صفر پر لے آئی ہے۔  انھوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے جن کو ہمیشہ کے لیے بوتل میں بند کردیں گے اور نومبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے توانائی عابر شیر علی نے کہا کہ موجودہ حکومت بجلی کا شارٹ فال صفر پر لے آئی اور ہم 20 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے جن کو ہمیشہ کے لیے بوتل میں بند کردیں گے اور نومبر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے معاملے پرکے الیکڑک کے، کو بلایا تھا، بجلی چوری کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری رکھیں گے۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ خورشید شاہ کی اس بات پر ہنسی آتی ہے کہ ان کے دور میں بجلی سستی تھی، پی پی پی کے دور میں تو بجلی تھی ہی نہیں تو سستی کہاں سے ہوتی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply