برطانوی شہزادے جارج کے اسکول کا پہلا دن

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)  برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ شہزادی کیٹ میڈلٹن کے 4 سالہ بیٹے شہزادہ جارج نے آج شاہی محل سے اسکول کا سفر طے کیا اور اس تجربے پر وہ دیگر بچوں کی طرح ہی کچھ مسرور اور کچھ پریشان سے نظر آئے۔کنسنگٹن محل نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شہزادہ جارج کی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اپنے والد اور کیمبرج کے شہزادے کے ہمراہ تھامس بٹرسی پہنچے تھے۔کنسنگٹن محل کے مطابق اس موقع پر شہزادہ جارج کی والدہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے بیٹے کو اسکول چھوڑنے نہ آسکیں۔یاد رہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ڈچز آف کیمبرج تیسری مرتبہ امید سے ہیں۔اُدھر اسکول میں شہزادہ جارج کے استقبال کے لیے ایک سینئر ٹیچر ان کی منتظر تھیں۔والد کے ساتھ گاڑی سے اترنے اور چھوٹے چھوٹے قدموں کے ساتھ اسکول کی جانب بڑھتے ہوئے شہزادہ جارج نے اپنی ٹیچر سے مصافحہ کیا۔شہزادہ جارج کے اسکول کے پہلے دن کے موقع پر کنسنگٹن محل نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے جارج کے والد شہزادہ ولیم کے اسکول کے پہلے دن کی تصاویر بھی عوام سے شیئر کیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply