انکی مبینہ طلسماتی شخصیت کے اسرار تو کب کے کھل چکے ،اس لیے اب یو ٹرن خان کی کسی بات پہ حیرانی نہیں ہوتی ۔۔۔ مگر کچھ غلطیاں ناقابل معافی ہیں ۔ جیسی کہ یہ غلطی کہ عمران خان نے حریت پسندوں کی پیٹھ میں یہ کہہ کر خنجر گھونپ دیا ہے کہ ہماری جانب سے کوئی لائن آف کنڑول عبور نہ کرے اور یہ وہ بات ہے کہ جو مقبوضہ کشمیر کو مدغم کرکے اور اسے جہنم زار بناکے بھارت بھی چاہتا ہے کہ اسکے زیرِ قبضہ کشمیر کی سرحد کوئی عبور نہ کرے ، اور امریکہ کی خواہش بھی یہی ہے اور حکومت پاکستان کی آرزو بھی یہی ہے۔
کمال بدقسمتی یہ کہ پاک فوج اب بھی وہی پرانا راگ الاپ رہی ہے کہ ‘اب کے مار کے دیکھ ‘۔۔۔ اور یوں اب کہا جاسکتا ہے کہ بظاہر دشمنی ہے لیکن اندر ہی اندر پاکستان اور بھارت واقعی ایک ہی پیج پہ ہیں اور یہ وہ پیج ہے جو پینٹاگون کی کسی فائل میں ہے اور یہ فائل وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کی ایک بڑی میز پہ دھری ہوئی ہے ۔۔
۔ اس پیج پہ لکھی تحریر کا مقصود اسکے سوا کچھ نہیں کہ بھارت کو مکمل علاقائی بالادستی دینا ہے اوراسکو رو بہ عمل لانے کی تمنا کا فی الوقت تقاضا یہ ہے کہ کشمیر کی آزادی کے متوالوں نے اگر سرحد پار کی تو انہیں سامنے سے بھارتی فوج کی فارنگ کا سامنا ہوگا اور پیچھے سے پاک فوج انہیں بھون ڈالے گی ، یعنی ہمارے حکمراں خود تو انکے لیے کچھ کرنے کی کلیجے میں ہمت ہی نہیں رکھتے لیکن جو دوسرا کوئی کرنا ،آگے بڑھنا چاہے تو اسکی راہ کی بھی دیوار بن جائیں گے ان حالات میں اب پورے یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ جنرل اسمبلی میں عمران خان کی جوشیلی تقریر درحقیقت ایک افیون تھی جو کہ پینٹا گون سے بھیجی گئی تھی اور اسکی نوعیت اہل پاکستان و کشمیر کے مشتعل جذبات کو سلانے اور حالات کو جوں کا توں رکھنے کے لیے ایک بڑی فریب کاری سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھی کیونکہ اس میں کشمیرکے معاملات کی بہتری کے لیے نہ تو مستقبل کا کوئی واضح لائحہء عمل موجود تھا اور نہ ہی کوئی دوٹوک ٹائم لائن ۔۔۔ بس بیوقوف بنانے اور ٹالنے والے جذبات ہی جذبات تھے ۔
بلاشبہ نکمے و بے عمل بزدل لوگوں کو ایسی تقریریں کرنا ہمیشہ سے آسان رہتا ہے ، افسوس یہ ہے کہ جہاد تقویٰ اور ایمان فی سبیل اللہ کا نصب العین رکھنے والے اب بھی انکے پشتیبان بنے ہوئے ہیں اور یوں انکی بہادری اور حب الوطنی پہ بھی بڑے بڑے سوالیہ نشان لگنا شروع ہوچکے ہیں ۔۔۔ کیا ہمارے کمانڈروں کو اس بات کا ادراک ہے بھی یا نہیں ۔۔۔ بہتر ہے وہ خود کچھ کریں بجائے اسکے کہ یہ معاملہ انکے ہاتھوں سے بھی نکل جائے!
Facebook Comments
Your article is display of total ignorance and lack of vision. Struggle of Kashmiris is totally indigenous. At this stage any interference by Pakistan shall support Indian’s stand point that Pakistan is behind this” insurgency”.
We are already under observation of FATF. You will be straightaway labeled as Black for promoting terrorism in India. Consequently no country shall be allowed to sell to you petrol, armament and war munition. What will you fight with? Perhaps with swords and spears! Things are not so simple. However if 8 million Kashmiris continue their struggle, all of them would not be considered as TERRORISTS. We wish to bring the world at that point. This is a long battle which requires patience and perseverance.
Please stop rattling without vision and knowledge.