پابند سلاسل۔۔۔سلمان نسیم شاد

 

لکھنے کو بہت کچھ ہے
بہت سے ایسے راز ہیں
جو سینے میں دفن ہیں
ایک ایسا درد ہے
جو مجھے بہت تکلیف دیتا ہے
جس سے میرا وجود کانپ اٹھتا ہے
میرا جی کرتا ہے
کردوں ان سفاک درندوں کا پردہ فاش
لکھ ڈالوں ظلم کی وہ داستاں
اسی کیفیت میں اکثر
میں اپنے قلم کی سیاہی سے
اپنی وہ ساری الجھنیں
اپنا وہ سارا   درد
ظلم کی وہ طویل داستاں
قلم بند کرتا ہوں
مگر چند ہی لمحوں بعد
خود ہی مٹا دیتا ہوں
کیونکہ میں پابند سلاسل ہوں

Facebook Comments

سلمان نسیم شاد
فری لانس جرنلٹس، رائٹر , بلاگر ، کالمسٹ۔ بائیں بازو کی سوچ اور ترقی پسند خیالات رکھنے والی انقلابی شخصیت ہیں اور ایک علمی و ادبی و صحافتی گھرانے سے وابستگی رکھتے ہیں. پاکستان میں میڈیا اور آزادی صحافت کے لئے ان کے اجداد کی لازوال قربانیاں اور کاوشیں ہیں۔ چی گویرا، لینن، اور کارل مارکس سے متاثر ہیں، دائیں بازو کے سیاسی جماعتوں اور ان کی پالیسی کے شدید ناقد ہیں۔ جبکہ ملک میں سول سپریمیسی اور شخصی آزادی کا حصول ان کا خواب ہے۔ Twitter Account SalmanNasimShad@

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply