• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست سے خارج

پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست سے خارج

واشنگٹن: پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیے جانے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانےوالے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرہ قرار دیئے جانے والے ممالک کی فہرست میں ڈالا تھا۔

دو ہزار انیس پہلا سال ہے کہ پاکستان کا نام امریکا کیلئے خطرناک ممالک کی فہرست میں نہیں ڈالا گیا ہے۔ کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک کا خیال ہے کہ پاکستان اب امریکا کیلئے خطرہ نہیں رہا۔

واضح رہے کہ دہشت گردی کی نام نہاد جنگ میں ہم امریکا کے اتحادی ہونے کے باوجود بھی اس لسٹ سے اپنا نام نہ نکلوا سکے جس لسٹ میں ان ممالک کے نام درج ہیں کہ جن سے امریکا یا امریکیوں کو خطرہ ہے۔

ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ امریکی کونسل آن فارن ریلیشنز تھنک ٹینک نے پاکستان کا نام اس لسٹ سے نکال دیا ہے۔

افغانستان کی جنگ سے لے کر طالبان کے ساتھ محاذ تک ہر موقع پر پاکستان امریکہ کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا ہے اور دہشت گردی کی اس جنگ میں لاکھوں پاکستانیوں کی جان قربان ہونے کے علاوہ مالی طور پر بھی پاکستان کہیں پیچھے چلا گیا۔

یہی نہیں بلکہ امریکا کی اس جنگ میں ساتھ دینے کے بدلے دہشت گردی کا رخ پاکستان کی طرف ہو گیا اور اس حوالے سے بھی پاکستان کو خاصے نقصان کا سامنا کرناپڑ ا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام دہشت گرد ملک کے طور پر لیا جانے لگا۔

امریکا نے دہشت گردی کی جنگ میں اتحادی ہونے کے باوجود پاکستانیوں پر دباﺅ ڈالے رکھا اور اس کا شمار اس ملک کے طور پر کیا جس سے امریکیوں کو خطرہ تھا۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے امریکا جانے والے پاکستانیوں کے ساتھ وہ ہتک آمیز رویہ اپنایا کہ ساری دنیا نے ہمارا تماشا دیکھا۔ ہم وہ وقت نہیں بھول سکتے جب پاکستان کے پرائم منسٹر شاہد خاقان عباسی کے ایئر پورٹ پر محض اس بات پر کپڑے اتروا کر تلاشی لی گئی تھی کہ وہ پاکستانی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہاں تک پہنچی ہوئی صورت حال سے واپس اس سطح تک آ جانا کہ خطرناک ممالک کی لسٹ سے نام باہر ہو جانا یقیناً پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سے کم نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply