دمشق: ہفتہ 13 اپریل کو شام کے صوبے حماہ کے علاقے مصیاف میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی اور شامی افسران اور میزائل ٹیکنالوجی کے غیر ملکی ماہرین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ماہرین درست نشانے کے حامل میزائل تیار کرنے کے سلسلے میں شامیوں کی معاونت کر رہے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ شام کے ایک سینٹر پر حملے میں متعدد غیر ملکی ہلاک ہوئے۔ ہلاک شدگان میں میزائل ٹیکنالوجی کے روسی اور شمالی کوریائی ماہرین شامل ہیں، جو مذکورہ مرکد کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے تھے۔
اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق شامی مرکز کو ایک بڑے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فضائیہ نے اس مرتبہ شدید بم باری کرتے ہوئے مرکز کی زیادہ تر تنصیبات کو تباہ کر دیا۔ بالخصوص ان تنصیبات کو تباہ کیا گیا جہاں شام اور حزب اللہ کے لیے زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل اور ان کے لیے ٹھوس ایندھن تیار ہو رہا تھا۔
مغربی ذرائع کے مطابق ٹھوس ایندھن کی تنصیبات میں شمالی کوریا سے تعلق رکھنے والے میزائل ماہرین اور انجینئیر کام کر رہے ہیں، جب کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے لیے جدید نیوی گیشن سسٹم انسٹال کرنے کے لئے روسی انجینئر اور میزائل ماہرین مصروف عمل ہیں۔
مصیاف میں کام کرنے والے روسی ماہرین اور تکنیکی اہل کاروں میں زیادہ تر کا تعلق روسی عسکری صنعت کی کمپنی سے ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں