• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے، عثمان بزدار

کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے، عثمان بزدار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت کے معاشی پیکیج سے مزدور طبقے کو حقیقی ریلیف ملے گا، کورونا سے نمٹنے اور غریب طبقے کو ریلیف دینے کے لئے پیٹ کاٹ کر وسائل دیں گے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبانے دیہاڑی دار طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، تحریک انصاف حکومت نے ہمیشہ عام آدمی اورغریب طبقے کی فلاح وبہبود کو ترجیح دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کے باعث حالات میں مزدور طبقے کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، تحریک انصاف کی حکومت قومی ذمہ داری اپنا فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply