• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کل مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ ہوگی

بھارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، کل مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ ہوگی

سری نگر:بھارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  کل مقبوضہ کشمیر میں ووٹنگ ہوگی۔

بھارتی ظلم و جبر نا منظور ،بھارتی انتخابات کے کل ہونے والے دوسرے مرحلے کا کشمیریوں نے بائیکاٹ کردیا۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کی کال پر کل ہڑتال کی جائے گی،مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

کل مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر، بڈگام اورادھم پور کے پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔

جس پر حریت رہنما سید علی گیلانی کاکہنا ہے کہ نام نہاد انتخابات ایک وسیع فوجی مشق کےسوا کچھ نہیں، آئے روز شہادتیں ،گرفتاریاں اور مظالم ڈھائے جاتے ہیں کوئی بھی مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے مطمئن نہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *