آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اذان ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کرائسٹ چرچ پرجمعہ کونیوزی لینڈ میں 2 منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جبکہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید مسلمانوں کی یاد میں جمعہ کو اذان سرکاری ریڈیو اورٹیلی ویژن سے براہ راست نشرکی جائے گی ۔
وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ نسل پرستی سے انتہا پسندی کو بڑھاوا ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے اسلحہ قوانین میں سقم موجود ہیں جنہیں دورکریں گے، میتوں کی جلد تدفین نہ ہونے پر ورثا کے دکھ درد کا پتہ ہے، دہشت گرد کے بجائےان لوگوں کو یاد رکھا جائے جو اس واقعہ میں بچھڑ گئے۔
اس سے قبل جیسنڈا آرڈرن نے کشمیری ہائی اسکول کا دورہ بھی کیا تھا،مساجد میں شہید شامی طالبعلم سمیت کئی افراد کا تعلق کشمیری ہائی اسکول سے تھا
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں