والدین کی قبر نے خاتون کو اپنے اندر کھینچ لیا

نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے مضافاتی علاقے لانگ آئی لینڈ میں اپنے والدین کی قبر پر جانے والی خاتون کو قبر نے اپنے اندر کھینچ لیا۔

برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ کے مطابق جوان کولن نامی خاتون سینٹ چالس قبرستان میں اپنے والدین کی قبر پر حاضری کیلئے گئیں۔ وہ قبر کے پاس جیسے ہی گھٹنے ٹیک کر بیٹھنے لگی تو وہاں ایک گڑھا پیدا ہوگیا اور خاتون کو کمر تک اپنے اندر کھینچ لیا۔

64 سالہ خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ اتنا غیر متوقع تھا کہ خاتون کا سر بڑی زور سے کتبے سے ٹکرایا اور اس کا ایک دانت بھی ٹوٹ گیا۔ خاتون نے کوئینز سپریم کورٹ میں قبرستان کی انتظامیہ کے خلاف 5 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

وکیل جوزف پیرینی نے کہا کہ جب آپ غروب آفتاب کے وقت اپنے والدین کی قبر پر جائیں اور اس میں غرق ہوجائیں تو یہ بہت ہی ڈراﺅنا اور افسوسناک ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خاتون نے بتایا کہ یہ واقعہ 2016 کے دسمبر میں پیش آیا جس کے بعد وہ آج تک دوبارہ اپنے والدین کی قبر پر نہیں جاسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ناخوشگوار واقعے کے بعد سے مجھے مسلسل ڈراﺅنے خواب آتے ہیں جس کے باعث مجھے کاؤنسلنگ کی ضرورت آن پڑی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply