• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فرح خان کے گاؤں کیلئے پنجاب میں غیرمعمولی فنڈز دیئے جانیکا انکشاف

فرح خان کے گاؤں کیلئے پنجاب میں غیرمعمولی فنڈز دیئے جانیکا انکشاف

خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے گاوں کیلئے پنجاب میں غیرمعمولی فنڈز دیئے جانیکا انکشاف سامنے آگیا۔

دستاویزات کے مطابق ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کی سفارشات پر فرح خان کے گاوں کو 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کے فنڈز دیئے گئے۔

فرح خان کے گاوں گھنگ میں 11 کروڑ روپے کا ترقیاتی کام ہوا۔ فرح خان کے گاؤں میں سیوریج،سڑکیں، ٹف ٹائیلز، فیملی پارک اور اسٹیڈیم کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کو 3 سال میں 45 ارب روپے مالیت کے منصوبے دینے میں بھی فرح خان کی سفارشات شامل تھیں۔

تاہم اس معاملے پر ایوان وزیراعلیٰ کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ ہم نیوز کی جانب سے ایوان وزیر اعلیٰ کا موقف لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر پر اپوزیشن کی جانب سے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے منحرف رکن علیم خان نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر پنجاب میں تعیناتیوں اور تبادلوں کے لیے رشوت لیتے رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply