• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فواد چودھری کاتحریک عدم اعتماد اورڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

فواد چودھری کاتحریک عدم اعتماد اورڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے تحریک عدم اعتماد اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن ترتیب ہو اور اس معاملے کو دیکھے۔آزاد قوم کو غلام قوم میں تبدیل کرنا ہے تو سیاسی ریجیم تبدیل ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں جعلی ووٹ پڑ جائیں تو سپریم کورٹ نے کہا کہ ہم مداخلت نہیں کر سکتے۔ سپیکر کی رولنگ غلط ہے یا سہی تو وہ سپیکر کے پاس موجود مواد منگواکر دیکھیں۔اگر یہ رولنگ کو غلط قرار دینا چاہتے ہیں تو شہادتیں دیکھیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت بدلنے کے لئے پاکستان میں بیرونی سازش کی گئی۔حکومت بدلنے کی کوشش کامیاب ہوتی ہے تو 1940 کے دور پر ہم چلیں جائیں گے۔یہ ایک بدترین سامراج پر قبضے کی کوشش ہو گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور پارلیمان کو آئین کی حدود پر آگے بڑھنا ہے۔ہم نے معیشت کو بڑی مشکل سے سمبھالا تھا اور آج ڈالر اوپر چلا گیا ہے۔پاکستان کی معیشت تباہی کی طرف چلی گئی ہے۔پاکستان اور معیشت کو استحکام کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply