• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس

بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہوجائےگی۔

واضح رہے کہ   بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا  لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔

سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ  قراردیا جا رہاہے۔ ماہرین  کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply