• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 3ممالک نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنیکاعندیہ دیدیا

3ممالک نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنیکاعندیہ دیدیا

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین کی جانب سے جلد ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا۔
آئرلینڈ اور ناروے کے رہنماؤں نے فلسطین کے پرجوش حامی اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے یہ عندیہ دیا۔
آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے ڈبلن میں پیڈرو سانچیز سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ جلد ہی فلسطین کو تسلیم کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ یہ کام اسپین اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر کرے گا۔
اس سے قبل اسپینش وزیراعظم پیڈرو سانچیز ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچے جہاں انہوں نے نارویجن وزیراعظم جوناس گہر اسٹور سے ملاقات کی، جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جوناس گہر اسٹور نے کہا کہ ان کا ملک بھی “ہم خیال ممالک” کے ساتھ مل کر فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے “تیار” ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply