قاسم سوری اوردوست محمد مزاری ٹوئٹر پر آمنے سامنے

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری میں  ٹوئٹر پر لفظی گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے ٹوئٹر پر حالیہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے قاسم سوری بننے سے انکار کردیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں آئین سے غداری کا مرتکب نہیں ہوسکتا، چاہے عمران خان مجھ پر غداری کا لیبل لگادیں۔

دوست محمد مزاری کی جانب سے تنقید پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی  انہیں آڑے ہاتھوں لیا  اور ٹوئٹر پر ہی ان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے جوابی ٹویٹ داغ دیا۔

قاسم سوری نے اس ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ آپ قاسم خان سوری بن بھی نہیں سکتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ قاسم خان سوری بننے کے لیے خون میں وفا، بہادری، جذبہ، دھرتی ماں سے محبت، غلامی سے نفرت، ذہنی آزادی، زندہ ضمیر چاہیے ہوتاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply