• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • تاریخ میں پہلی بار اسلامی سال کے پہلے دن غلاف کعبہ کی تبدیلی

تاریخ میں پہلی بار اسلامی سال کے پہلے دن غلاف کعبہ کی تبدیلی

 تاریخ میں پہلی بار یکم محرم الحرام کو غلاف کعبہ تبدیل کیا گیا۔

سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔ سعودی عرب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب غلاف کعبہ کی تبدیلی یکم محرم کو کی گئی ۔

اس سے قبل غلاف کعبہ  ہر سال حج کے دوران 9 ذوالحج کی صبح  حجاج کے میدان عرفات روانہ ہونے کے بعد تبدیل کیا جاتا تھا۔

 غلاف کعبہ کوحرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں  200 افراد پر مشتمل تکنیکی عملے نے تبدیل کیا۔ نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری  میں تقریباً 670 کلوگرام ریشم ،120 کلوگرام سونا اور 100 کلوگرام چاندی کا  استعمال کیا گیا ہے۔غلاف کعبہ کا وزن 850 کلو گرام ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 غلاف کعبہ جسے کسوۃ کہا جاتا ہے دنیا کا مہنگا ترین غلاف ہے ۔ اس کی تیاری کی لاگت 65 لاکھ ڈالرز ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply