کرائست چرچ: جمعہ کے روز دہشتگرد نے النور اور لین ووڈ مسجد میں جا کر نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس میں مجموعی طور پر 50 لو گ شہید ہوئے۔
شہداء میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں، جبکہ اس سانحہ نے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دلوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔
اس موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا اور بھر پور سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔
وزیراعظم جیسنڈا آرڈن نے اسلحہ قوانین میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے، تاہم جب وہ متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیلئے گئیں تو انہوں نے کالے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور سر پر دوپٹہ لے رکھا تھا جس سے پوری مسلم دنیا میں ایک نہایت اچھا پیغام گیا ہے اور ہر کوئی ان کی تعریف کر رہاہے ۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈز آرڈرن دنیا کی وہ دوسری وزیراعظم ہیں جنہوں نے وزارت عظمیٰ کے منصب پر رہتے ہوئے بچے کو جنم دیا، اس سے قبل پاکستان کی وزیراعظم بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں جو دوران حکومت ماں بنی تھیں۔
دوران حکومت بچے کی پیدائش کے پر جیسنڈا آرڈن نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی اور ان کے خبروں سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر چرچے رہے۔

اس کے بعد ان کی اقوام متحدہ کی ‘نیلسن منڈیلا امن کانفرنس’ کے دوران ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی تین ماہ کی بیٹی کو اٹھائے بیٹھی ہیں اور ماں کے فرائض کے ساتھ ملکی فرائض کی انجام دہی دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں