• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنسی ہراسانی ، کوکین اسکینڈل : برطانوی رکن پارلیمنٹ مستعفیٰ

جنسی ہراسانی ، کوکین اسکینڈل : برطانوی رکن پارلیمنٹ مستعفیٰ

جنسی ہراسانی اور کوکین اسکینڈل پر برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

57 برس کے کنزریٹو رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن نے دعویٰ کیا کہ انہیں پارلیمانی واچ ڈاگ کی جانب سے شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا۔

برطانوی اخبار کو انٹرویو میں رکن پارلیمنٹ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے کوکین کا استعمال کیا تھا تاہم دعویٰ کیا کہ انہوں نے کسی خاتون کو ہراساں نہیں کیا۔

کنزریٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن اور ان کے دو ساتھی پچھلے ہفتے مستعفی ہوچکے ہیں، جس کے بعد سے برطانیہ میں ضمنی انتخابات کی لائن لگ گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیوڈ واربرٹن پر کوکین کے استعمال سمیت مبینہ طور پر دو خواتین کے ساتھ نامناسب جنسی رویہ اپنانے کا بھی الزام ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply