• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مودی کا دورہ امریکہ، انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

مودی کا دورہ امریکہ، انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

بھارتی وزیر اعظم مودی کے دورہ امریکہ کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیموں نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مودی کے دورہ امریکہ کے خلاف انڈین امریکن مسلم کونسل سمیت دیگر تنظیموں نے 22 جون کو وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے بھارتی مظالم پر مبنی دستاویزی فلم بھی دکھائی جائے گی۔ پالیسی سازوں، صحافیوں اور تجزیہ کاروں کو بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔دستاویزی فلم میں سال 2002 میں گجرات میں سیکڑوں مسلمانوں کے قتل عام پر سوال اٹھایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پر ہیومن رائٹس واچ کی ایشیا ڈویژن کی ڈائریکٹر ایلین پیئرسن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو خط بھی لکھ دیا ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ مودی کے دورہ امریکہ کے دوران بھارت میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کا مسئلہ اٹھایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply