• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانیہ : سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچّی کا نادر آپریشن

برطانیہ : سینے سے باہر دل کے ساتھ پیدا ہونے والی بچّی کا نادر آپریشن

SHOPPING
 برطانیہ کے شہر لیسٹر میں ایک نومولود بچی کا منفرد آپریشن کیا گیا جو برطانیہ میں اپنی نوعیت کا پہلا آپریشن ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈی پنڈنٹ کے مطابق وینلپ ہوپ ویکنز نامی بچی 22 نومبر کو لیسٹر کے گلین فیلڈ ہسپتال میں پیدا ہوئی تو اس کا دل جسم سے باہر تھا۔ ڈاکٹروں کو دوران حمل ہی اس بات کا معلوم ہو چکا تھا اور ان کے خیال میں بچّی کا پیدا ہونے کے بعد زندہ رہنا مشکل ہو گا۔ تاہم انسان کو کسی حال میں بھی امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیّے۔

بہرکیف بچی کے پیدا ہونے کے ایک گھنٹے بعد ہی اس کا آپریشن شروع کیا گیا جب کہ آپریشن کی کامیابی کے امکانات 10% سے زیادہ نہیں تھے۔ یہ آپریشن درحقیقت تین مرحلوں پر مشتمل تھا جس کا مقصد بچی کے دل کو سینے کے اندر منتقل کرنا تھا۔ اس کے لیے پہلے بچّی کے سینے میں مصنوعی پسلیاں لگائی گئیں

SHOPPING

انتہائی پیچیدہ اور حساس نوعیت کے اس آپریشن میں تقریبا ڈاکٹروں ، معاونین اور نرسوں پر مشتمل تقریبا 50 افراد کا گروپ شریک تھا جو پروردگار کے حکم سے اس ننھی اور خوب صورت بچّی کی زندگی بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ ۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *