پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے ایک خط میں کہا کہ پاکستان کے عوام نے انتخابات میں بھرپور شرکت سے جمہوریت کو مضبوط کیا ہے اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنی رضا مندی کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دے گا۔مہدی ہنر دوست نے عمران خان کی اچھی صحت، تحریک انصاف کی کامیابی اور پاکستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعاکی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں