پنجاب میں مویشیوں کی تعداد7 کروڑ سے زیادہ

پنجاب میں حالیہ مال شماری کے مطابق صوبے میں مویشیوں کی تعداد 7 کروڑ سے تجاوز کر گئی۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں حال ہی میں کی گئی مال شماری میں بڑے مویشیوں کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار 586 ریکارڈ کی گئی۔ چھوٹے مویشیوں کی تعداد 2 کروڑ 5 لاکھ 13 ہزار 796، دیگر مویشیوں بشمول گدھوں، اونٹوں ، خچروں کی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار 382 ریکارڈ کی گئی جبکہ پرندوں کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ 35 ہزار 555 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے حکام نے کہا کہ پنجاب میں مال شماری کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں مویشیوں کی مجموعی تعداد 7 کروڑ 33 لاکھ 72 ہزار319 ہو گئی ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply