• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولیس اہلکار کے چیکنگ کرنے پر کنگ خان کا فلمی انداز سوشل میڈیا پر وائرل

پولیس اہلکار کے چیکنگ کرنے پر کنگ خان کا فلمی انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ایئرپورٹ پر تلاشی دیتے وقت اپنا مشہورِ زمانہ انداز اپنا لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر موجود پولیس اہلکار نے شاہ رخ خان کی باڈی سرچنگ کی تو اس دوران انہوں نے بہت ہی خوشگوار موڈ میں اپنا فلمی انداز اپنایا۔ بالی ووڈ کنگ نے تلاشی پر برا ماننے کے بجائے اپنے مشہور رومینٹک انداز میں ہاتھ پھیلا کر پوز بنایا جس پر تلاشی لینے والا اہلکار ہنس پڑا۔ شاہ رخ خان نے سکون سے مکمل تلاشی کروائی اور اہلکار سے ہاتھ ملا کر ہنستے ہوئے روانہ ہوگئے.

 

اس دوران ایئرپورٹ پر ڈیوٹی دینے والا پولیس اہلکار بھی ہنسنے لگا جبکہ شاہ رخ خان بھی مسکراتے رہے۔ شاہ رخ خان نے اس دوران پولیس اہلکار سے ہاتھ بھی ملایا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شاہ رخ خان کی جانب سے قانون کے احترام اور اپنے فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے والے اہلکار کے ساتھ اچھے سلوک پر مداحوں نے شاہ رخ خان کو بہت سراہا اور انہیں انسان دوست قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply