• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترکیہ:شادی میں دولہےکاانوکھاکارنامہ،دلہن اوررشتے دارحیران

ترکیہ:شادی میں دولہےکاانوکھاکارنامہ،دلہن اوررشتے دارحیران

ترکیہ میں ایک دولت مند دولہےنےدلہن کوسونےسےتول دیا۔
تفصیلات کےمطابق ترکیہ میں ایک انوکھی شادی ہوئی جس میں دولہےنےدلہن کو8 کلو گرام سونے کے زیورات کا تحفہ پیش کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ترکیہ کی ریاست اورفا میں شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دولہا کا باپ دولت مند تاجر ہے۔ دولہے نے8 کلو گرام سونے سے بھرا بیگ دلہن کو پیش کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے رد عمل میں مختلف تبصرے کئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترکیہ معاشی بحران کا شکار ہے، اس قسم کا اسراف نہیں کرنا چاہیے۔
تاہم کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ذاتی تحفہ پر کسی کو تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply