103سالہ شخص کا49سالہ خاتون سے نکاح

بھارت میں 103سالہ شخص نے 49سالہ خاتون کےساتھ تیسری شادی کرلی۔
تفصیلات کےمطابق آج تک یہ سناتھاکہ ’دل ہوناچاہیداجوان عمراں وچ کی رکھیااے‘لیکن اب یہ حقیقت میں بھی دیکھ لیاہےجی ہاں ایک عجیب وغریب واقعہ بھارت میں پیش آیاجس میں 103سالہ دولہےنے49سالہ دولہن کےساتھ شادی کرلی۔
ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 103 سالہ حبیب نذر نے 49 سالہ فیروز جہاں سے شادی کی اور نکاح کے بعد گھر واپسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
انہوں نے یہ شادی 2023 میں کی تھی مگر گزشتہ دنوں یہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ جوڑا میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
یہ حبیب نذر کی تیسری شادی ہے۔جبکہ فیروز جہاں کی دوسری شادی ہے۔
حبیب نذر کی دوبیویوں کاانتقال ہوچکاہےاور تنہائی کے احساس نے انہیں ایک بار پھر شادی کرنے پر مجبور کیا۔
حبیب نذر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں 103 سال کا ہوچکا ہوں اور میری بیوی 49 سال کی ہیں’۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میری پہلی شادی ناسک شہر میں ہوئی تھی اور پہلی بیوی کے انتقال کے بعد میں لکھنؤ منتقل ہوگیا جہاں دوسری شادی ہوئی‘۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری بیوی کے انتقال کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگے تھے اور اسی لیے انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔
یہ فیروز جہاں کی دوسری شادی ہے اور ان کے پہلے شوہر کابھی انتقال ہوچکا ہے۔
انہوں نے حبیب نذر سے اس لیے شادی کرنے کی حامی بھری کیونکہ ان کا کوئی خیال رکھنے والا نہیں تھا۔
اس حوالے سے فیروز جہاں نے بتایا کہ ‘میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں‘۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply