ترکیہ میں ایک خاتون نےاپنےشوہرکےخلاف عدالت سےرجوع کیاہےاس کےمطابق اس کاشوہرکئی دن تک نہاتانہیں ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایک ترک خاتون نےاپنےشوہرکےخلاف عدالت میں مقدمہ درج کرادیاکہ اس کاشوہرنہاتانہیں ہےجس کی وجہ سےاس کےقریب سے پسینے کی بدبو آتی ہے جبکہ وہ دانتوں کی صفائی بھی ہفتے میں ایک یا دو بار ہی کرتا ہے۔
ترک میڈیا نے خاتون کی شناخت ظاہرکئےبغیرلکھاہےکہ خاتون نےاپنے شوہر سی وائی سے خلع لینے کی درخواست دی ہے اور اسکی وجہ شوہر کا صاف ستھرا نہ رہنا ہے۔
انقرہ کی فیملی کورٹ میں داخل درخواست میں خاتون کے وکیل کے مطابق مذکورہ بالا شخص ایک ہی کپڑے پانچ روز تک پہنے رہتا ہے۔
اس معاملے کے گواہوں جن میں دونوں کے جاننے والے اور شوہر کے ساتھ ملازمت کرنے والے افراد شامل تھے، انہوں نے بھی خاتون کے اس دعوے کی تصدیق کی۔
عدالت نے خاتون کی خلع کی درخواست منظور کرتے ہوئے اسکے سابق شوہر کو ذاتی صفائی نہ رکھنے پر حکم دیا کہ وہ خاتون کو پانچ لاکھ ترکش لیرا (16500 ڈالرز) بطور معاوضہ ادا کرے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں