• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی

فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان کے ساتھ ڈیٹ پر جاتی

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان میں اپنی محبت کا نام بتادیا۔

کنیکٹ ایف ایم کینیڈا کے ساتھ ایک انٹرویو میں سونم باجوہ سے پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں آپ کس کے ساتھ افیئر چلانا چاہیں گی؟

سونم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں جن کے ساتھ افیئر چلانا چاہتی اُن سب کی شادی ہوچکی ہے جس پر میزبان نے اُن سے سوال کیا، کون؟

میزبان کے استفسار پر سونم باجوہ نے کہا یہ راز کی بات ہے جو وہ نہیں بتائیں گی۔

لیکن پھر انہوں نے خود ہی بتاتے ہوئے کہا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان کے ساتھ ڈیٹ پر جاتیں۔

پاکستانی لیجنڈ ایکٹر فواد خان کو انکی شاندار شخصیت کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ پسند کرتے ہیں، ان دنوں وہ اپنی نئی فلم لیجنڈ آف مولا جٹ کی وجہ سے خبروں میںں ہیں۔

سونم انڈیا کی ایک معروف ماڈل اور اداکارہ ہیں جنہوں نے 2013 میں اپنے کیریئر کا آغاز پنجابی فلم بیسٹ آف لک سے کیا تھا جسکے بعد انہوں نے فلم کیٹاری اور حوصلہ رکھ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سونم باجوہ نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں خود کو سجل علی کی بڑی فین کہا تھا۔ سونم کا کہنا تھا کہ سجل غیرمعمولی صلاحیتوں کی حامل ہیں جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply