چین میں وسطِ خزاں کا رنگا رنگ تہوار

چین رنگا رنگ ثقافت کی وسیع سرزمین ہے جس کے باسی ترقی یافتہ اقوام کے ہم پلہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی روایات و ثقافت کے ساتھ بھی سختی سے جڑے ہوئے ہیں۔ چین میں ئئے سال کی تقریبات کے علاوہ سال بھر مختلف فیسٹیول منائے جاتے ہیں جبکہ آج کل وسط خزاں کا رنگا رنگ فیسٹیول جاری ہے۔ خزاں کے موسم میں منائے جانے والے اس تاریخی ثقافتی فیسٹیول میں میلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، شہروں کو رنگا رنگ روشنیوں اور پھولوں سے سجایا جاتا ہے۔  چین کے گلی محلوں میں مختلف روایتی ڈرامے پیش کئے جا رہے ہیں۔ یہ تہوار چین کیساتھ ساتھ ویت نام و دیگر علاقوں میں بھی منایا جارہا ہے۔ لیکن جو رنگینیاں چین میں دیکھنے کو ملتی ہیں وہ کہیں اور نظر نہیں آتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply