• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • خیبرپختونخوا میں سیلاب: غیررجسٹرڈ تنظیموں کے امدادی کیمپ لگانے پر پابندی

خیبرپختونخوا میں سیلاب: غیررجسٹرڈ تنظیموں کے امدادی کیمپ لگانے پر پابندی

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے صرف تجربہ رکھنے والی رجسٹرڈ تنظیموں کو کیمپ لگانے کی اجازت ہو گی۔

خیبر پختونخوا میں چیف سیکرٹری نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی جمع و تقسیم موثر بنانے کے لیےضوابط مرتب کرلیے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صرف امدادی کاموں کا تجربہ رکھنے والی مستند رجسٹرڈ تنظیموں کو کیمپس لگانے کی اجازت ہوگی۔غیررجسٹرڈ تنظیموں اور انفرادی سطح پر امداد جمع کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اسسٹنٹ کمشنرز کیمپوں کی جانچ کریں گے، متاثرین کو خشک راشن سامان کی امداد درکار ہوگی۔ بذریعہ سوشل میڈیا امدادی کیمپس کے مقامات اور اوقات بارے آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نقد امدادی رقوم براہ راست سی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے اکاونٹ میں جمع کرائی جائے۔ چیف سیکرٹری آفس کا مزید کہنا ہے کہ ضوابط کا مقصد مخیر اور دردمند افراد کو فراڈ سے بچانا اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply