اوئے یارنیوز دیکھی تو نے!
نئیں یار! کیا ہوا؟
یار سارا پاکستان ڈوب گیا! بارشیں بہت ہوئیں اس بار۔
ہاں بارشیں تو بہت ہوئیں ۔ہم نے بہت موجیں کیں تھیں۔ کشتی بھی چلائی تھی اپنی گلی میں۔
نئیں بھایا! بارش بھی ہوئی اور انڈیا نے بھی پانی چھوڑ دیا۔
ہاں سب نے لگائے تھے سٹیٹس۔ وہ بلڈنگ جب گری تھی کسی ہوٹل کی۔ بڑی کلاس کی وڈیو تھی۔ آہستہ آہستہ کیسے ٹوٹی۔ بڑا ٹائیٹ سین تھا۔
ابے لوگ مر رہے اور تجھے مزا آرہا ہے۔
رہنے دے بھائی تو! مولوی نہ بن! چل پاکستان کا میچ دیکھتے ہیں۔انڈیا سے ہے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں