• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • انتخابات 2018:تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

انتخابات 2018:تحریک انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی

اسلام آباد:عام انتخابات 2018 میں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ،پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی سے 116نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق،انتخابات2018کا میدان کپتان کے نام ،پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن کر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ۔

انتخابی عمل میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے سمیت کل 122 سیاسی و مذہبی جماعتوں نے حصہ لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 116 نشستوں پر  کامیاب ہوگئی ، مسلم لیگ (ن) 64سیٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ  پیپلز پارٹی 41نشستوں کے ساتھ تیسرے اور متحدہ مجلس عمل 8 سیٹوں پر برتری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،ایم کیو ایم پاکستان 7 نشستوں جبکہ 15 نشستوں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور ایم ایم اے سمیت کئی جماعتوں نے  الیکشن کی شفافیت پر تحفظات کا اظہارکیاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply