یوگنڈا میں سکول پر حملہ، طلبا سمیت 40 ہلاک

یوگنڈا میں کانگو کی سرحد کے قریب اسکول پر دہشتگردوں کے حملے میں 37 بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسکول میں 5 دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ دہشتگرد 6 افراد کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔سرکاری حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 38 طلبا، ایک گارڈ اور دیگر 2 افراد شامل ہیں جنہوں اسکول کے باہر گولیاں ماری گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دہشتگردوں کی جانب سے حملے کے دوران اسکول کو آگ بھی لگا دی گئی جس کی وجہ سے متعدد طلبا جل کر ہلاک ہوئے۔یوگنڈا حکومت کی جانب سے کانگو میں سرگرم داعش کے حمایت یافتہ گروپ کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔ وزارت دفاع یوگنڈا کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply