• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لیبیا؛معمر قذافی کے بیٹے کی دو ہفتوں کی بھوک ہڑتال، طبعیت بگڑ گئی

لیبیا؛معمر قذافی کے بیٹے کی دو ہفتوں کی بھوک ہڑتال، طبعیت بگڑ گئی

لبنان میں لیبیا کے مرحوم صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے ھنبیال قذافی کی صحت دو ہفتے بھوک ہڑتال کرنے کے نتیجے میں خراب ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ھنبیال قذافی بیروت میں زیر حراست ہیں اور بغیر کسی مقدمہ کے اپنی گرفتاری کے خلاف انہوں نے دو ہفتے قبل بھوک ہڑتال شروع کردی تھی۔ ان کے وکیل نے بتایا کہ ان کی حالت بگڑ گئی ہے۔

چند روز قبل لیبیا کی صدارتی کونسل نے اس معاملہ کے حوالے سے وزیر انصاف حلیمہ البصیفی کی سربراہی میں ایک کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے منصفانہ ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے تمام لبنانی حکام اور عدالتوں کے سامنے قانونی پیروی کرنے کے لیے ایک دفاعی کمیٹی کی تشکیل کا بھی حکم دیا ہے۔

ھنبیال کو 2008 میں شیعہ عالم موسی الصدر کے اغوا میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ موسی الصدر کو طرابلس میں 1978 میں غائب کردیا گیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

موسی الصدر کی گمشدگی کے معاملے میں قذافی کے بیٹے نے اپنی بے گناہی برقرار رکھی اور اس نے تحقیقات کے دوران بار بار کہا کہ اس کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں کیونکہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ بچہ تھا اور اس کی گمشدگی کا علم صرف اس کے بڑے بھائی سیف الاسلام قذافی اور سابق وزیراعظم عبد السلام کو ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply