اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر مبارکباد دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بدھ کوہندو برادری کی جانب سے روایتی جوش و جذبے کے ساتھ ہولی کا تہوار منایا جارہا ہے۔
اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں ہندو برادری کو ہولی کے تہوارپرمبارک باد دی ہے۔
Advertisements

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہولی رنگوں کا تہوار اور امن کی علامت ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں