کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ نریندر مودی ہندوانتہا پسندی کی سیاست کھیل رہےہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹروویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر بروقت عمل درآمد کیا گیا ہوتا تو آج دنیا میں پاکستان کی پوزیشن کچھ اور ہوتی۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ نیب صرف سیاسی جماعتوں کو دباؤ میں رکھنے کیلئے بنایا گیا تھا،فاٹا کیلئے دنیا کہا کرتی تھی کہ یہ انتہاپسندوں کی آماجگاہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر مسئلے پر آواز بلند کی ہے اور سچ کا ساتھ دیا ہے،مودی کو آئندہ انتخابات میں فائدہ نظرآرہا ہوگااس لئے جنگ کا ماحول پیدا کررہا ہے،نریندر مودی ہندوانتہا پسندی کی سیاست کھیل رہےہیں۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پلوامہ حملے میں نیم فوجی دستے پر حملےکو مودی سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہےہیں، نریندر مودی اب بھی پاکستان کیخلاف جارحانہ اقدامات کرنے کا ارادہ رکھتےہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں